پی ایس ایل9 پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان ہوگیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ دسمبر تک متوقع، ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا


Sports Reporter/ November 10, 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 ویں ایڈیشن کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی درجہ بندی کے تحت پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سیزن میں سلور کیٹیگری میں کھیلے تھے۔

نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی کرکے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہوگئے۔ فاسٹ بالر محمد موسی کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوگئی۔ آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد عامر ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دبئی منتقلی کیلئے بحث میں شدت آگئی

قاسم اکرم، طیب طاہر اور محمد موسیٰ سمیت آل راؤنڈر عامر یامین، ٹاپ آرڈر بیٹرز شرجیل خان، حیدر علی اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر میر حمزہ بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

فاسٹ بالرز عاکف جاوید اور محمد عمر سلور کیٹیگری میں شامل ہیں ان کے علاوہ کراچی کنگز کے گزشتہ سیزن میں آخری میچ کے مرد میدان وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم اس سیزن میں بھی اسی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے لیے اوورسیز کھلاڑیوں کی ریجسٹریشن 25 اکتوبر 2023ء سے شروع ہو چکی ہے۔ پی ایس ایل ڈرافٹ 2023ء کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے، جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں