اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

حالیہ دنوں میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں


November 10, 2023
—فائل فوٹو

اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

media

 

واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدہ انسانی بنیادوں پر طے پایا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے زیر حراست 241 اسرائیلی موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں حماس نے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں