عمران خان کی یہودی لابی ملک میں جمہوریت کے خلاف سرگرم ہے رانا ثنا اللہ
عمران خان کا ایجنڈا ملک و قوم کا نہیں بلکہ جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ہے، وزیرقانون پنجاب
QUETTA:
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی یہودی لابی ملک میں جمہوریت کے خلاف سرگرم ہے۔
پانجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک و قوم کا نہیں بلکہ جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ہے جس کے لئے وہ یہودی لابی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کرد یاجاتا ہے اور آج ایک بار پھر جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جنہیں ہم ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ ۔پیمرا کا فیصلہ ایک اتھارٹی کا فیصلہ ہے اس کو ہمیں بھی اور جس کے خلاف آئے اس کو بھی قبول کرنا چاہئے اگر اس پرکسی کو اعتراض ہےتو وہ عدالت میں جائے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر بات پر احتجاج اور شور مچانا تحریک انصاف کا سیاسی منشور ہے اور جس طرح یہ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں وہی طریقہ پنجاب اسمبلی میں بھی اپنایا جارہاہے۔ ایک جانب اپوزیشن مختلف قوانین میں ترامیم کا کہتی ہے اور دوسری جانب احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پہلے دن سے بجلی سمیت تمام بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے کام کر رہی ہے اور اب تک صرف بجلی کے بحران کے حل کے لئے 19منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔