سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی تیاریاں لیگی وفد آج پیرپگارا سے ملاقات کریگا

ملاقات میں سندھ میں وسیع تراتحاد بنانے پرغورکیاجائے گا، ذرائع

فوٹو: فائل

سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں شروع، ن لیگ کا وفد آج کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی کا مخالف سیاسی اتحاد بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا وفد آج کراچی پہنچے گا۔


لیگی وفد ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں وسیع تراتحاد بنانے پرغورکیاجائے گا۔
Load Next Story