وسیم اکرم کے طنزیہ فقروں کا عماد وسیم نے جواب دے دیا

مجھے بتائیں کیا ضمانت ہے کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں تو مجھے منتخب کرلیا جائے گا، آل راؤنڈر


Sports Reporter November 11, 2023
مجھے بتائیں کیا ضمانت ہے کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں تو مجھے منتخب کرلیا جائے گا، آل راؤنڈر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

وسیم اکرم کے طنزیہ فقروں کا عماد وسیم نے جواب دے دیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے کے سوال پر سابق کپتان نے عماد کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھے چند کرکٹرز چاہتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کھیلیں، حالانکہ وہ ڈومیسٹک میچز میں حصہ ہی نہیں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ عماد وسیم پاکستانی بیٹرز کی ناقص پرفارمنس پر بھڑک اٹھے

اب عماد وسیم نے جواب میں کہا کہ پاکستان ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے میں آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا جب بلا وجہ ڈراپ کردیا گیا، مجھے بتائیں کیا ضمانت ہے کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں تو مجھے منتخب کرلیا جائے گا، میں 2 سال قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا تب بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں