معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ارطغرل غازی کیساتھ تصویر وائرل

انگین التان نے اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز 'ارطغرل غازی' میں مرکزی ادا کیا تھا

فوٹو: ایکس

معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی شہرہ آفاق تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

یوٹیوب پر 6 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی، اِن دنوں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ ترکیہ کے خوبصورت ترین شہر استنبول میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Aroob Jatoi (@aroob_jatoi)







ڈکی بھائی اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے ترکیہ کے ٹور کے وی لاگز بھی اپ لوڈ کررہے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر بھی اہلیہ کے ہمراہ استنبول میں لی گئیں دلکش تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

اب ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ ترکیہ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار انگین التان دوزیتان بھی موجود ہیں۔



ڈکی بھائی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "فلسطین آزاد ہوگا"، ساتھ ہی اُنہوں نے پاکستان، ترکیہ اور فلسطین کے پرچم والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا اُنہوں نے کس سلسلے میں 'ارطغرل غازی' کے اداکار سے ملاقات کی، تاہم تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ شاید کسی ایونٹ کے دوران لی گئی کیونکہ تصویر میں ڈکی بھائی اور ترک اداکار نے کارڈ میں پہنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 'ڈکی بھابھی' کیسے ملیں؟

واضح رہے کہ انگین التان نے ترکیہ کی مقبول ترین اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز 'ارطغرل غازی' میں مرکزی ادا کیا تھا جس کے بعد سے وہ پوری دُنیا میں مشہور ہوگئے۔
Load Next Story