تھائی لینڈ میں فوج نے نگراں حکومت اور آئین معطل کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا

سیاسی جماعتوں کی کشیدگی کےنتیجےمیں شہریوں کوجوجانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا اس وجہ سےیہ قدم اٹھانا پڑا،فوجی سربراہ

فوجی سربراہ نے ملک بھر میں رات 10 بجے سے صبح 5 تک کا کر فیو بھی نافذ کردیا فوٹو؛اے ایف پی

KARACHI:

تھائی لینڈ میں فوج نے نگراں حکومت کو ختم کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں اور میڈیا کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر ملک میں مارشل لا کا اعلان کردیا۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل پراٹ چین نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں جاری طویل سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور ملکی استحکام کے لئے فوج نے اقتدار سنبھالتے ہوئے آئین معطل کردیا جبکہ ملک بھر میں رات 10 بجے سے صبح 5 تک کا کر فیو بھی نافذ کردیا گیا۔ فوجی سربراہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں فورسز کو فوری طورپر حرکت میں آنے کا اختیار دے دیا گیا۔


قوم کو مارشل لا کی وجوہات بتاتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے باعث بنکاک اور دیگر شہروں میں عوام کے جانی و مالی نقصان کے باعث انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ معمول کے مطابق اپنے سرکاری امور انجام دیں جبکہ عوام مکمل طورپر پرسکون رہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ میں 2006 میں مارشل لا لگایا گیا تھا۔
Load Next Story