کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن متعدد غیر قانونی مقیم افراد گرفتار

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران غیر ملکی تارکین وطن کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران غیر ملکی تارکین وطن کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔

کیماڑی اور سہراب گوٹھ پولیس نے غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف اتحاد ٹائون اور سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے متعدد غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس کا محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر کیا گیا جس میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران غیر ملکی تارکین وطن کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔


متعدد غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو پولیس حراست میں لے کر سلطان آباد حاجی کیمپ میں منتقل کیا گیا مشتبہ اشخاص و غیرقانونی تارکین وطن کو انٹروگیٹ کرنے سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ویریفیکیشن بھی کی گئی جبکہ ایس پی سہراب گوٹھ عزیر احمد کی سربراہی میں بھی سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف تھانوں کی نفری موجود تھی جبکہ لیڈی سرچر نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایس پی سہراب گوٹھ عزیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جن کے کوائف مکمل ہوئے انہیں رہا کردیا جائے گا جبکہ دیگر افراد کو سلطان آباد حاجی کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
Load Next Story