اشتعال انگیز گفتگو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے


ویب ڈیسک November 11, 2023
(فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ۔

عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں