کراچی ایئرپورٹ پر جاپانی شہری سے سوا 4 کلو آئس برآمد

ملزم پرواز نمبر FZ-336 کے ذریعے بنگلادیش کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔


ویب ڈیسک November 11, 2023
ملزم پرواز نمبر FZ-336 کے ذریعے بنگلادیش کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کاروائیوں کے دوران 115 کلو گرام منشیات برآمد کرلی اور 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی (جاپانی) کے ٹرالی بیگ سے 4 کلو 260 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم پرواز نمبر FZ-336 کے ذریعے بنگلادیش کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں باجوڑ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے چاغی میں کاروائی کے دوران گاڑی سے 100 کلو افیون برآمد ہوئی۔

سبی روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے نصیر آباد کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کیا گیا۔

حیات آباد پشاور میں دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات باڑہ سے پنجاب اسمگل کرنے کا اعتراف کیا۔

باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم بنوں کے رہائشی ہے جس کے پیٹ سے 3 کیپسولز برآمد ہوئی۔ 1 کیپسول سے چرس جبکہ 2 کیپسولز سے ایکسٹیسی گولیاں ملیں۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں