رشمیکا مندانا جعلی ویڈیو دہلی پولیس نے میٹا سے معلومات مانگ لی

رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا


ویب ڈیسک November 11, 2023
رشمیکا مندانا کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کردی : فوٹو: فائل

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کیس میں دہلی پولیس نے میٹا سے ویڈیو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کی معلومات مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا جعلی ویڈیو کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی "میٹا" کو ایک خط لکھا ہے۔

میٹا کو لکھے گئے خط میں دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پر رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین کی معلومات مانگی ہے، یہ اقدام دہلی پولیس کی جانب سے جعلی ویڈیو کی ایف آئی آر درج کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: رشمیکا، کترینہ کے بعد سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل کی بھی جعلی تصویر وائرل

اس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک آفیسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے میٹا کو اس اکاؤنٹ کے یو آر ایل آئی ڈی (URL ID) تک رسائی مانگی ہے جس اکاوْنٹ سے ویڈیو بنائی گئی اور شیئر کی گئی"۔

پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ "ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہم جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے اور کیس جلد ہی ختم ہو جائے گا"۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر وائرل

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی، رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ' انتہائی خوف زدہ ' کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی

رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ابھی بھارتی حکومت حرکت میں آئی ہی تھی کہ گزشتہ روز سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گِل کی بھی جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں