او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی امداد کی اجازت دی جائے، محمد بن سلمان

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ بھی اجلاس میں شریک

سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کا غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا جسں میں سربراہان مملکت نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، غزہ میں قتل عام پر عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوا، اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔



Load Next Story