ہزاروں بچوں کے قتل پر افسردہ ہوں مگر عالمی برادری کی بے حسی پر زیادہ افسوس ہوا فلسطینی صدر

اسرائیل کو گھمنڈ ہے کہ وہ ہمیں ختم کردے گا لیکن فلسطینی عوام اسرائیل کی بدترین جارحیت کا آج بھی مقابلہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک November 11, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہزاروں بچوں کے قتل پر افسردہ ہوں لیکن زیادہ افسوس عالمی برادری کی بے حسی پر ہے۔

ریاض میں او آئی سی اور عرب لیگ کے غزہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی فوج پر گھمنڈ ہے کہ وہ ہمیں ختم کردے گا لیکن فلسطین کے عوام اسرائیل کی بدترین جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، میرا دل ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام پر بے حد افسردہ ہے لیکن اس سے زیادہ افسوس عالمی برادری کی بے حسی پر ہے۔

یہ پڑھیں : او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی کی افواج کو جنگی جرائم کی عدالت میں لایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں