بلوچستان رینی ہور میں ایک برائیڈز وہیل پھنس گئی

یہ نسل بحیرہ عرب میں شدید خطرے میں ہے، تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف


ویب ڈیسک November 11, 2023
—فوٹو:ایکسپریس نیوز

پسنی اور شومل بندر کے درمیان ایک دور افتادہ علاقے رینی ہور میں ایک برائیڈز وہیل پھنس گئی۔

تفصیلات کے مطابق برائیڈز وہیل کو سائنسی طور پر Balaenoptera brydei کے نام سے جانا جاتا ہے، اس نسل کی مچھلی ماضی میں بھی پاکستان سے کئی مواقع پر رپورٹ ہوئی ہے۔

2022 کے دوران پاکستان کے ساحل کے ساتھ اس قسم کے 4 وہیل پھنس چکی ہیں، تقریباً 27 فٹ لمبی وہیل مچھلی پکڑنے کےجال میں پھنس گئی تھی، ایران میں برائیڈز وہیل کے پھندے کے بارے میں بھی حالیہ ریکارڈ موجود تھے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ یہ نسل بحیرہ عرب میں شدید خطرے میں ہے، حال ہی میں بحیرہ عرب سے اس نسل کی ایک بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی وہیلنگ کمیشن نے اس سال اپنے اجلاس میں بحیرہ عرب میں اس وہیل کے بار بار پھنسنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا

انھوں نے بحیرہ عرب میں اس وہیل کے رویے پر مطالعہ شروع کرنے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں