میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا

—فائل فوٹو

میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ سے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ای او میو ہسپتال کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر ہسپتال لایا گیا جبکہ زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔


ڈاکٹر ہارون حامد کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے، ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی سپروائزرنے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے جبکہ جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا، ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی۔
Load Next Story