لاہور گاڑیوں میں تصادم ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا، پولیس

حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 زخمی افراد دم توڑ گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایوی سینا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔


ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں۔



حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے حادثہ کا باعث بننے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لئے لیا۔ پولیس نے تمام حادثہ کا شکار جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں: بارات میں پیسے لوٹتا ہوا بچہ دلہے کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق


پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔


حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق رفاقت علی کے خاندان سے تھا، حادثہ کا شکار بدقسمت خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا۔رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے۔


حادثہ کا شکار بدقسمت خاندان لاہور کے علاقہ شاداب کالونی فیروز پور روڈ کے رہائشی تھے، حادثہ میں رفاقت کی بیوی 45 سالہ رخسانہ، بیٹا 27 سالہ حسنین، بہو 23 سالہ عائشہ، پوتا 4 ماہ کا حذیفہ، داماد 30 سالہ سجاد اور نواسی 4 سالہ انابیہ شامل ہیں۔
Load Next Story