شمالی وزیرستان اتمانزئی جرگہ کا پاک فوج حکومت کیساتھ ملکر پولیو مہم چلانے کا اعلان

جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا


ویب ڈیسک November 12, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

شمالی وزیرستان میں اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کے لیے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس مکمل خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اتمانزئی جرگہ، شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینیئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔ جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔

اتمانزئی جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پہ بھی شکریہ ادا کیا۔

پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں