ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس رمیز راجا نے بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے

بابراعظم کیا کپتانی کرے گا جب گیندباز نئی بال پر وکٹیں نہیں لیں گے، سابق چیئرمین کی عجیب منطق


ویب ڈیسک November 12, 2023
بابراعظم کیا کپتانی کرے گا جب گیندباز نئی بال پر وکٹیں نہیں لیں گے، سابق چیئرمین کی عجیب منطق (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ورلڈکپ 2023 سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر صحافیوں اور بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی بال پر جب ہمارے گیندباز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابراعظم کپتانی کیا کرے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کپتان اور عہدیدار کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، جنہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے! انہیں عہدے بانٹے جائیں گے تو ایسے نتیجے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید پڑھیں: غیر معیاری کارکردگی؛ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی کرسیاں ہلنے لگیں

رمیز راجا نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کے بعد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سابق کرکٹرز کا مجمع لگاکر پوچھیں گے آپ بتائیں کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی؟، کپتان بدلنے اور کوچنگ اسٹاف فارغ کرنا کوئی بہت بڑا کام نہیں۔

مزید پڑھیں: ناکام ورلڈکپ مہم پر سابق اسٹارز بھی سخت مایوس

سابق کرکٹر نے پی سی بی کی خبریں لیک ہونے کے معاملے پر صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے کچھ افراد کو فیورٹ بنایا ہوا ہے، جو پاکستان کرکٹ کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین نے وسیم اکرم کی برابری کرلی

خیال رہے کہ عمران خان کے دور میں سابق چیئرمین رمیز راجا کو بورڈ کا عہدہ دیا گیا تھا جبکہ ایک میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں وزیراعظم کی ہدایت نہ ماننے پر سرفراز احمد کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا بعدازاں انکی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد بابراعظم کو رمیز راجا نے قیادت کے فرائض سونپے تھے جبکہ صحافیوں سے بدسلوکی کے متعدد واقعات بھی انہیں کے دور میں پیش آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں