ٹرین کی زد میں آکر نگراں وزیر میرخدا بخش مری کا بھائی جاں بحق

جاں بحق نوجوان نگراں صوبائی وزیر میرخدا بخش مری کا حقیقی بھائی ہے


Staff Reporter November 12, 2023
جاں بحق نوجوان نگراں صوبائی وزیر میرخدا بخش مری کا حقیقی بھائی ہے

اسٹیل ٹاؤن گھگرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نگراں صوبائی وزیر کا حقیقی بھائی جاں بحق ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقے گھگھرپھاٹک قادرنگر کے قریب ٹرین کی زد میں آکرایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت محمد حسن مری کے نام سے کی گئی۔

متوفی نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کی گئی ہے ، ایس ایس پی ملیرطارق الہیٰ مستوئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان نگراں صوبائی وزیر میرخدا بخش مری کا حقیقی بھائی ہے۔

متوفی نوجوان مال مویشی کو دیکھنے علاقے میں گیا تھا جہاں کچھ اور مہانوں نے بھی آنا تھا ، متوفی نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگا کرگھوم رہا تھا اور چلتے چلتے ٹرین کی پٹری پر آگیا اوراچانک ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی کئی پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان بکریاں چراتےہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے ۔۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں