افغان اوپنر ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر سڑک کنارے سوئے افراد کے پاس پہنچ گئے ویڈیو وائرل

آئی پی ایل فرنچائز نے ویڈیو شیئر کردی

آئی پی ایل فرنچائز نے ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔

گزشتہ روز افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر رات گئے فٹ پاتھ پر سوئے افراد کے پاس دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سڑک کے کنارے سوئے ہوئے افراد کی مدد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میکسویل کی اننگز پر بوکھلائے افغان کرکٹرز پاکستانی پلئیرز پر طنز کرنے لگے


سوشل میڈیا پر لوگ انکے عمل کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Load Next Story