روبوٹ نے کمپنی ملازم کو سبزی کا ڈبا سمجھ کر کچل دیا

روبوٹ میں تیکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا تھا جسے ملازم درست کرنے کی کوشش کر رہا تھا

روبوٹ میں تیکنیکی مسئلہ پیدا ہوا تھا، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کی سبزیاں پیک کرنے کی ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے روبوٹ نے ایک ملازم کو ڈبا سمجھ کر کچل دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک ربوٹک کمپنی میں کام کرنے والا 40 سالہ ملازم روبوٹ میں پیدا ہونے والے تکینیکی مسئلے کی جانچ کررہا تھا۔

یہ ربوٹ سبزی کے ڈبے کو اُٹھا کر چلتی ہوئی بیلٹ پر رکھتا تھا لیکن اس نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ جس پر ملازم کو روبوٹ چیک کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ ملازم روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کرنے لگا۔


اسی دوران روبوٹ حرکت میں آگیا اور ملازم کو سبزی کا ڈبا سمجھ کر اسے اُٹھا کر بیلٹ پر پٹخا اور اسے کچل دیا۔ وہاں موجود دیگر ملازمین نے بمشکل اپنے ساتھی کو روبوٹ کے چنگل سے آزاد کرالیا۔

ملازم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی لیکن چہرہ اور سینہ بری طرح کچلے جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 

 
Load Next Story