کوئٹہ تندورمالکان کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری شہریوں کو مشکلات کا سامنا

25 روپے میں 200 گرام کی روٹی نہیں بیچ سکتے، مطالبات کی مظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، تندورایسوسی ایشن


ویب ڈیسک November 12, 2023
فوٹو: فائل

تندور مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سےہڑتال کے باعث تندور بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبوئی دارالحکومت میں تندور مالکان کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، 25 روپے میں 200 گرام کی روٹی نہیں بیچ سکتے۔

ایسوسی ایشن کے صدر نعیم خلجی کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے 200 گرام کی روٹی کی قیمت 35 روپے مقرر کی ہے ،ہمارے لیے 25 روپے میں اتنے وزن کی روٹی فروخت دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

دوسری جانب تندور مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص دفتر، اسکول اور کام پر جانے والے شہریوں اور دیگر شہروں سے کوئٹہ میں محنت مزدوری کے لیے آئے ہوئے محنت کشوں کو زیادہ دشواری کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں