سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجروں کے مسائل حل کرے احسن ظفر

تمام متعلقہ سرکاری محکمے کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں تعاون کریں، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

تمام متعلقہ سرکاری محکمے کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں تعاون کریں، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ٹیکس ریونیو میں سب سے زیادہ کردار ادا کر رہی ہے لہذا دونوں ادارے کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ان کی بھرپور معاونت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اور تمام متعلقہ سرکاری محکمے کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں جس سے معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔


ان خیالات کا اطہار انہوں نے ایم سی آئی کے چیف آفیسر رانا محمد وقاص انور سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن یاسر فرہاد اورڈائریکٹر ریونیو رانا وقاص کے ہمراہ آئی سی سی آئی کا دورہ کیا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

احسن بختاوری نے کہا کہ کسی بھی میونسپلٹی کا بنیادی مقصد عوام کو پینے کا صاف پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ ون ونڈو کی سہولت فراہم کریں تاکہ ان اداروں سے متعلقہ تاجر برادری کے تمام مسائل ایک ہی جگہ سے حل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سی ڈی اے چیمبر کو ایک گرائونڈ الاٹ کرے۔
Load Next Story