گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

کھیل کے 24 ویں منٹ میں رافیل ڈومینا اچانک میدان میں گر پڑے تھے


ویب ڈیسک November 12, 2023
فوٹو: فائل

گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر 28 سالہ رافیل ڈومینا میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔

گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق گھانا کے اسٹرائیکر رافیل ڈومینا ہفتے کو KF Egnatia اور FK Partizani کے درمیان البانوی لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رافیل ڈومینا میچ کے 24 ویں منٹ میں گرگئے جس پر میچ ریفری اور میدان میں موجود کھلاڑی انکی مدد کو پہنچے، انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق رافیل ڈومینا کو پہلے سے دل کے مسائل کا سامنا تھا، 2017 اور 2021 میں بھی وہ میچ کے دوران اسی طرح میدان میں گرے تھے لیکن دونوں مرتبہ وہ صحتیاب ہو کر واپس ایکشن میں آئے اور اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔

ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس مشکل وقت میں رافیل ڈومینا کے خاندان کے ساتھ ہیں، رافیل نے پورے دل سے گھانا کی نمائندگی کی، ہم ہمیشہ ان کی کمی محسوس کریں گے"۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں