دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن آج منایاجائے گا

ملک میں44ملین افراد غربت کا شکار،64 ملین صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں،ماہرین


ایکسپریس July 11, 2012
ملک میں44ملین افراد غربت کا شکار،64 ملین صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں،ماہرین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبودآبادی کا عالمی دن آج منایا جائیگا، اس دن کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقدکی جائیںگی جس میں بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل پر روشنی ڈالی جائیگی، محکمہ بہبود آبادکے تحت بھی سیمینار منعقدکیا جائیگا تاہم محکمہ بہبودآبادی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہا، محکمے کی جانب سے جاری سلوگن پر عملدرآمد نہیںکیا جارہا ہے اور محکمے بھی صرف عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقدکرکے اپنی ذمے داریوںکو ادا کررہا ہے

ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی163.5ملین ہے اور اس میں سالانہ شرح اضافہ2 فیصد سے زائد ہورہا ہے اگر ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو2050 میں پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والاچوتھا بڑا ملک بن جائے گا، ماہرین نے کہاکہ ملک میں44ملین افراد غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

64 ملین افراد پینے کے صاف پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں،65 ملین افراد ایک کمرے کے گھر میں زندگی گزار رہے ہیں، نوائیدہ اور5سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں