7 سالہ بیٹے کی قبر کو سجانے کیلیے ماں نے قانون سے ٹکر لے لی

قبر کی مخصوص سجاوٹ میرے بیٹے کی پُرمزاح اور خوش مزاج شخصیت کی نمائندہ ہے، والدہ


ویب ڈیسک November 13, 2023
[فائل-فوٹو]

انگلینڈ میں ایک ماں کو سرکاری ہدایت موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کی قبر کے اردگرد کی سجاوٹ کو ہٹا دیں کیونکہ یہ انتظام قواعد و ضوابط کیخلاف ہیں تاہم ماں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شارنا اینڈریوز کا چھوٹا بیٹا ینگ ہیری-لی اینڈریوز فروری 2022 میں دمہ کے شدید دورے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد شارنا نے نے اپنی جوان بیٹی کے ساتھ مل کر لکڑی سے بنی قطبے کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرنے میں کئی دن گزارے جسے انہوں نے بیٹے کی قبر کے پاس لگا دیا۔


تاہم گزشتہ ماہ شارنا کو گلوسیسٹر سٹی کونسل کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں رنگین باڑ اور قبر کی سجاوٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس سے قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی ہوتی ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے سٹی کونسل کے اس قانون سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قبر کی سجاوٹ میرے 7 سالہ بیٹے کی پُرمزاح اور خوش مزاج شخصیت کی نمائندہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان 12 خاندانوں میں سے ایک ہیں جن سے اپنے عزیزوں کی قبروں سے سجاوٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔