بھارت میں شاہراہ کیلیے کھودی جانیوالی سرنگ منہدم ہونے سے 40 مزدور لاپتا

امدادی کارکن ملبے کے ڈھیروں کے نیچے مزدوروں تک تک پہنچنے کے لیے کوشش رہے ہیں، عہدیدار


ویب ڈیسک November 12, 2023
—فوٹو:اے پی

شمالی بھارت میں شاہراہ کے لیے کھودی جانے والی سرنگ کے منہدم ہونے سے 40 مزدور لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں اس وقت پیش آیا جب کارکنوں کا ایک گروپ باہر اور دوسرا گروپ اندر جارہا تھا، امدادی کارکن ملبے کے ڈھیروں کے نیچے مزدوروں تک تک پہنچنے کے لیے کوشش رہے ہیں۔


ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس کے ایک اہلکار نے وقوعہ بتایا کہ سرنگ کا تقریباً 200 میٹر (218 گز) منہدم ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 40 سے 41 کارکن اندر پھنسے ہوئے ہیں، ملبے کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے، لیکن مزید ملبہ نیچے آ رہا ہے کیونکہ ریسکیورز رکاوٹ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔



4.5 کلومیٹر لمبی یہ سرنگ سلکیارا اور دندلگاؤں کے درمیان تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ اترکاشی اور یمنوتری کے دو مقدس ترین ہندو مندروں کو ملایا جا سکے۔

حکومتی امدادی ٹیموں کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں کنکریٹ کے بڑے ڈھیروں کو وسیع سرنگ کو روکتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''خدا سے دعا ہے کہ سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا جائے۔''


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں