بڑے ایونٹس میں بابر کی پرفارمنس ’چھوٹی‘ نکلی
چار وائٹ بال ٹورنامنٹس میں بیٹ کے ساتھ بھی توقعات پر پورا نہیں اترسکے
بڑے ایونٹس میں بابراعظم کی پرفارمنس 'چھوٹی' نکلی جب کہ گزشتہ 4 وائٹ بال ٹورنامنٹس میں کپتان بیٹ کے ساتھ بھی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔
بابراعظم کو اپنی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے دور حاضر کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے تاہم حیران کن طور پر وہ بڑے ایونٹس میں اپنا یہ معیار برقرار نہیں رکھ پاتے، جس کا اثر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بھی پڑتا ہے، آخری 4 وائٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹس میں ان کی کارکردگی انتہائی معمولی نوعیت کی رہی اور وہ خود کو میچ فنشر ثابت کرنے میں قاصر رہے ہیں۔
ایشا کپ 2022 میں انھوں نے بھارت کے خلاف 10، ہانگ کانگ سے میچ میں 9، پھر بھارت سے میچ میں 14، افغانستان کے خلاف صفر اور سری لنکا سے میچز میں 30 اور 5 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ رمیز راجا نے بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے
گزشتہ برس آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر بھارت سے میچ میں صفر، زمبابوے کے خلاف 4، نیدرلینڈز کے خلاف بھی 4، جنوبی افریقہ سے 6، بنگلہ دی کے خلاف 25، نیوزی لینڈ سے میچ میں 53 اور انگلینڈ کے خلاف 32 رنز بناسکے۔
رواں برس ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر نے 151 رنز کی اننگز کھیلی مگر پھر بنگلہ دیش کے خلاف 17، بھارت سے میچ میں 10 اور سری لنکا کے خلاف 29 رنز بناسکے۔
اب حالیہ ورلڈکپ میں بابر نے نیدرلینڈز کے خلاف 5، سری لنکا سے میچ میں 10، بھارت کے خلاف 50، آسٹریلیا 18، افغانستان 74، جنوبی افریقہ 50، بنگلہ دیش 9، نیوزی لینڈ 66 اور انگلینڈ سے میچ میں انھوں نے 38 رنز بنائے۔