یورپ میں 50 سال پرانے فلسطینی نغمے کی گونج
اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور غزہ میں ریاستی دہشت گردی میں خواتین اور بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
1967 کی اسرائیل عرب جنگ کے بعد سویڈن جلاوطن کیے جانے والے ایک فلسطینی جارج توتاری نے بائیں بازو کے نظریات رکھنے والا یہ بینڈ بنایا تھا، جس نے فلسطین کے کئی انقلابی گیت گائے تھے۔ اس بینڈ میں سویڈش موسیقار شامل تھے جو فلسطینی کاز کی حمایت کرتے تھے۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ٹرین اسٹیشن پر ہونے والا احتجاج یا ہو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہرے۔ اب ہر جگہ اسی ترانے کی دھوم ہے۔