سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں سربراہ عبوری کمیٹی

جے شاہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پر صرف اپنے والد اور وزیرداخلہ کی وجہ سے ہیں، ارجنا رانا ٹنگا


ویب ڈیسک November 13, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

سری لنکن کرکٹ کیمٹی کے سربراہ اور سابق کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ارجنا راٹننگا نے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو قرار دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں، بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ صرف اس لیے عہدے پر ہیں کیونکہ ان کے والد امیت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ ہیں۔ سری لنکا کی کرکٹ انکے دباؤ کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ بھارت کا ایک شخص سری لنکا کی کرکٹ کو چلا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی

رانا ٹنگا کا مزید کہنا تھا کہ جے شاہ کے سری لنکن کرکٹ کے چند حکام کے ساتھ رابطے ہیں جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کی کرکٹ کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرف

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیاسی مداخلت کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |