عام انتخابات نواز شریف کا کوئٹہ کا دو روزہ دورہ
ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان ہے، ذرائع
عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم و ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، امن پھر واپس لوٹے گا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف نےکوئٹہ میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے 20 سے زائد اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد پارٹی کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔