ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ نے اہم مشاورت شروع کردی

ذکا اشرف ٹیم سے شدید نالاں، سابق کرکٹرز سے مشاورت کر کے حتمی فیصلے کیے جائیں گے


ویب ڈیسک November 13, 2023
(فوٹو: فائل)

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے پی سی بی نے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ بولنگ کوچ کی طرح دیگر کوچز بھی اہم فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر، ہیڈ کوچ، ٹیم مینجر اور کپتان کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف قومی اسکواڈ کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے باوجود ناقص کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

پی سی بی کو باولنگ کوچ مورنی مورکل کے بعد دیگر کوچز کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلے سابق کرکٹرزکی مشاورت اور پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی کپتانی، شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

مکی آرتھر تین روز بعد دبئی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی ذکا اشرف سے ملاقات میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں