غیرملکی شکاریوں پر بلوچستان حکومت کے ایک لاکھ ڈالر واجبات کا انکشاف
نگراں وزیراعلیٰ نے غیرملکی شکاریوں سے فوری وصولی کی ہدایت کردی
محکمہ جنگلات نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ میں بلوچستان کے ایک لاکھ ڈالرز واجب الادا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں کے ذمہ ایک لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں ، شکار کے لئے دس دن کی ہنٹنگ لائسنس فیس ایک کروڑ روپے ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے ہدایت کی کہ غیر ملکی شکاریوں سے واجب الادا فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے۔