کامران اکمل کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

پی ایس ایل کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم منتخب کرنا درست نہیں، سابق کرکٹر


Sports Reporter November 13, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ''بابراعظم'' کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آفریدی کے بعد راشد لطیف کا بھی بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استمعال کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں