ٹی20 ورلڈکپ 2009ء میں پاکستان کی فتح کا جشن امریکا میں منایا جائے گا

یونس خان کی قیادت میں فاتح ٹیم کے اسٹار کھلاڑی امریکا کا دورہ کریں گے


Sports Reporter November 13, 2023
(فوٹو: فائل)

ٹی 20 ورلڈ کپ 2009ء میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا جشن پہلی بار امریکا میں منایا جائے گا۔

ایمیکس اورگائیڈینس اینڈ کیئرفاونڈیشن کے اشتراک سے2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل امریکا کا دورہ کروایا جائے گا۔

فاتح کپتان یونس خان کی قیادت میں جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی ،مصباح الحق،سعید اجمل،عمرگل، عبدالرزاق، کامران اکمل، فواد عالم اور شعیب ملک سمیت دیگر ستارے امریکا کی متعدد ریاستوں میں جلوہ گر ہونگے۔

مزید پڑھیں: 'بابراعظم کو ابھی سیکھنے دیں، کپتانی سے نہ ہٹائیں'

ایمیکس ٹریول کے زیراہتمام جیت کا سفر کے نام سے موسوم جشن فتح کی تقریبات امریکا میں آئندہ سال 18 اپریل سے شروع ہونگی۔ سابق کپتان یونس خان نے اپنے فاتح اسکواڈ کے ارکان اور پاکستانی نژاد امریکی انٹر نیشنل کرکٹ پروموٹر رافع علی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرینس میں امریکی دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

پریس بریفنگ کی تقریب میں سابق لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف اور ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی سہیل عباس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ''بورڈ کی معطلی؛ لنکن ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت سے محروم کرسکتی ہے''

سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ امریکہ کے متعدد شہروں میں میٹ اینڈ گریٹ کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ منی کراچی قرار دئیے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں فاتح ٹیم امریکا کی مقامی ٹیم کے ساتھ بیس بیس اوورز کا نمائشی میچ بھی کھیلے گی۔

شاہد خان آفریدی،عبدالرزق،سعید اجمل،عمرگل اور کامران اکمل سمیت چیمپئن ٹیم کےکھلاڑیوں نے عالمی کپ کی فتح کی کہانی اور دورےپر ہونےوالے دلچسپ واقعات شرکا کو سنائے جسے شرکا نے خوب پسند کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ شعیب ملک نے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا

امریکی کرکٹ پروموٹر رافع علی نے کہا پاکستانی امریکی کمیونٹی 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا جشن مناکر اپنے کرکٹ ہیروز کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

امریکی بزنس ٹائیکون اور کرکٹ آرگنائزر ماجد رضوی کہتے ہیں امریکہ میں جشن فتح کےانعقاد کا مقصد پاکستانی امریکیوں کی نئی نسل میں اپنے کرکٹ ہیروز کو متعارف کرانا اور ان میں کرکٹ کے شوق کو فروغ دینا بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |