پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لیٹر کمی متوقع

تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعدعوام کو بھی ریلیف دیے جانے کا امکان


INP November 14, 2023
تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعدعوام کو بھی ریلیف دیے جانے کا امکان—فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر اور پٹرول سستا ہونے کے باوجود غذائی اشیا سستی نہ ہوئیں

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں