ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع

سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی


ویب ڈیسک November 14, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

ڈہرکی میں ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی، صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

تیل و گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں