محکمہ تعلیم او پی ایس پر کام کرنیوالے 64 اسکول سربراہ اور 18 اے ڈی اوز فارغ
کمپری ہینسواسکول نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل،اےڈی اووز صدر،نیو کراچی،ملیر اور کورنگی سمیت کئی بااثرافسران کو بچالیا گیا
صوبائی محکمہ تعلیم نے اوپی ایس پرکام کرنے والے 64گرلزاینڈ بوائز سرکاری اسکولوں کے سربراہوں اور18اے ڈی اوزکوعہدوں سے فارغ کردیاہے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے تاہم کئی بااثراورمن پسند افسران کو بچالیا گیا ہے اور اسکولوں کی طاقتور ہیڈمسٹریس اوراے ڈی اووزکواوپی ایس پرکام کرنے کے باوجود عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔
نچلے گریڈ کی جن بااثرہیڈ مسٹریس اوراے ڈی اووز کوبڑے گریڈز پرکام کرنے کے باوجود عہدوں سے فارغ نہیں کیاگیا، ان میں گورنمنٹ کمپری ہین سیوگرلزسیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آبادمیں اوپی ایس پرکام کرنے والی پرنسپل غزالہ تبسم،اے ڈی اوصدرٹائون امتیاز بوگھیو،اے ڈی اوکورنگی اوراے ڈی اوملیراعظم مرکنڈاوراے ڈی اونیوکراچی شوکت علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ کمپری ہینسیوگرلزسیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد میں گریڈ 20کی پرنسپل کی اسامی پرکام کرنے والی اوپی ایس ہیڈ مسٹریس غزالہ تبسم ٹائم اسکیل کی بنیادپرگریڈ 17میں استاد ہیں جنھیں ڈی ای او سیکنڈری فیمیل نیلوفرعلی نے حکام کوآگاہ کیے بغیرہی 20گریڈ کی اسامی کاچارج دے رکھاہے ،اے ڈی اوصدرٹائون کی اسامی بھی 18گریڈ کی ہے جس پرگریڈ 17کے افسرامتیازبوگیوتعینات ہیں۔
اسی طرح گریڈ17 کے ہیڈ ماسٹراعظم مرکنڈبیک وقت کورنگی ٹائون اورملیرٹائون کے اے ڈی اوہیں جوگریڈ18کی اسامی ہے اسی طرح شرف آباد گورنمنٹ اسکول کے ہیڈماسٹرشوکت علی گریڈ17کے ملازم ہیں جن کے پاس گریڈ 18 کا اے ڈی اونیوکراچی کاچارج ہے تاہم مذکورہ بااثرافسران اورہیڈ مسٹریس سمیت دیگردوسرے اوپی ایس افسران کوہٹانے سے گریزکیاجارہاہے تاہم دوسری جانب اے ڈی اوفیمیل لیاقت آباد،گلبرگ ، لیاری (میل اورفیمیل)، کیماڑی میل، نیوکراچی فیمیل، گڈاپ فیمیل،لانڈھی (میل اورفیمیل) گلشن اقبال میل، شاہ فیصل (میل اورفیمیل) جمشید ٹاؤن میل، ملیر میل، گلبرگ میل، شاہ فیصل فیمیل، نارتھ ناظم آباد فیمیل اوراے ڈی او کورنگی فیمیل کو او پی ایس پرکام کرنے کے باعث ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔