پشاور بارات کے دوران دلہا کو قتل کرنے والا گرفتار
گرفتار ملزم دلہن کو پسند کرتا تھا، راستے سے ہٹانے کے لیے دلہا کو قتل کردیا، پولیس کے سامنے تفتیش میں اعتراف
بارات کے دوران دلہا کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم دلہن کو پسند کرتا تھا اسی بنا پر اس نے اپنے رقیب کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق دلہے کا قتل پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم جلال نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دلہن کو پسند کرتا تھا اور اسے راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کردیا۔
مزید پڑھیں: پشاور: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، بارات کے دوران دولہے کا قتل
تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول دلہا عدنان کی اہلیہ، ملزم کی خالہ زاد ہے۔ پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ملزم نے بتایا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی برس سے دوستی تھی۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دلہے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں دلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔