کراچی پولیس کا جعلی انجن آئل کے گودام پر چھاپہ
امپورٹڈ کمپنیز کی برانڈنگ والے پلاسٹک کین ، بوتلیں ، سیلیں ، ڈھکن ، کارٹن ، برآمد
بلدیہ ٹاؤن پولیس نے بلدیہ 3 نمبر دہلی کالونی میں جعلی انجن آئل کی پیکنگ میٹریل کے گودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں امپورٹڈ کمپنیز کی برانڈنگ والے پلاسٹک کین ، بوتلیں ، سیلیں ، ڈھکن ، کارٹن ، پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ برآمد کیے جانے والے پلاسٹک کین ، بوتلیں اور کارٹن میں جعلی انجن آئل پیک کر کے شہر بھر میں جعلی آئل کے ڈیلروں کو سپلائی کیا جاتا ہے ،
چھاپے کے دوران جعلی انجن آئل بنانے والے گودام سے بوتلیں اور کین بنانے میں استعمال کیے جانے والے پلاسٹک دانے کے 20 بورے برآمد ہوئے ہیں جن کا مجموعی وزن 500 کلو ہے ،
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ گودام بدنام زمانہ ندیم ابا اور نوید ابا نامی جعلی آئل ڈیلرز کا ہے اور چند ہفتے قبل بلدیہ پولیس نے انہی دونوں کی جعلی انجن آئل بنانے والی فیکٹری اور گودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی انجن آئل سمیت مشینری ، پیکنگ مٹیریل ، اسٹیکرز اور دیگر سامان برآمد کیا تھا ، بلدیہ پولیس نے پیکنگ گودام پر چھاپے اور سامان کی برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔