بالی ووڈ کی میگا اسٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نوجوانی میں بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں پہلے سے کام کرنے اورکامیابی حاصل کرنے والے لوگوں کے عدم تحفظ کے احساس کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرئیر کے شروع میں اپنے کھانے پینے اور سفر کے اخراجات خود اٹھاتی تھی۔
دپیکا پڈکون نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا سلسلہ ماضی میں بھی تھا اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ اب سے 15،20 سال پہلے فلم انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشش کرنا بہت مشکل تھا۔ ماڈلنگ شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو پیرس، نیویارک یا میلان میں رہ کر کام کرنا چاہیے جس پر میں نے جواب دیا کہ بھارت میرا گھر ہے اور میں یہیں رہوں گی۔
اداکارہ دپیکا پڈکون کا تعلق بالی ووڈ کے کسی فلمی خاندان سے نہیں ہے۔ سال 2007 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی ' اوم شانتی اوم' دپیکا پڈکون کی پہلی فلم تھی جس کی غیر معمولی کامیابی نے دپیکا پڈکون کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔ دپیکا پڈکون بالی ووڈ کی متعدد سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلموں کی ہیروئن بھی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔