190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس حکومت نے عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی درخواست منظور کیے جانے کے بعد وزارت قانون نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک November 14, 2023
(فوٹو: فائل)

حکومت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری وزیراعظم کوارسال کی تھی ۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی عمران خان گرفتار، نیب کی اڈیالہ جیل میں تفتیش

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری کی درخواست چیئرمین نیب نے کی تھی۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں