ایکسپریس ایجوکیشن ایکسپو کے تحفظ کا مربوط انتظام کیا جائے آئی جی

ایس ایس پی ٹریفک افسروں وجوانوں کی تعیناتی یقینی بنائیں، ڈی آئی جی ٹریفک کوہدایت


Staff Reporter May 23, 2014
2 روزہ ایکسپریس ایجوکیشن ایکسپو24اور25مئی کوایکسپوسینٹرمیں منعقدکی جائیگی۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں ایکسپریس ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر انتظام منعقد کی جانے والی 2 روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کے موقع پر منظم اور مربوط سیکیورٹی اقدامات سمیت ٹریفک کی روانی کے سلسلے میں ہر ممکن انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انھوں نے متعلقہ زونل ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات جاری کیں کہ ایکسپو کے منتظمین سے مشاورت اور ایکسپو میں شرکت کرنے والے مندوبین اور شہریوں کی تعداد کو پیش نظر رکھ کر مرکزی راستوں، اندرونی احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کے ضمن میں ضلعی ایس ایس پی کو خصوصی احکامات جاری کیے جائیں جبکہ ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ ایس ایس پی ٹریفک زون کو ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی سمیت متبادل راستوں کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کا پابند بنایا جائے، 2 روزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو 24 اور 25 مئی کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔