فوجی عدالتوں کی قرارداد سینیٹ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا سعدیہ عباسی

اس ایوان کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے، لیگی سینیٹر


ویب ڈیسک November 14, 2023
اس ایوان کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے، لیگی سینیٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے سینیٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی منظوری کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا۔

سعدیہ عباسی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل 92 ممبرز موجود نہیں تھے اور اس ایوان میں ایک قرار داد پاس کی گئی، کہ ملٹری کورٹ کو ہم سپورٹ کرتے ہیں، یہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے، ہم کسی صورت ملٹری کورٹس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سعدیہ عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کیا عوام کی مفادات کے لئے کیا، یہ قراررداد جمہوریت کی نفی کرتی ہے، اس ایوان کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ کس بات کی کل جلدی تھی کیون اس کو اس طرح ایجنڈا پر لایا گیا، یہ طریقہ کار پارلیمانی روایات کی نفی کرتا ہے، پاکستان الیکشنز کی طرف جارہا ہے، یہ قرارداد واپس لی جائے، ممبرز اس کی مذمت کریں۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے گزشتہ روز منظور ہونے والی قرارداد پر بات کرنے کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا لیکن ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پہلے ایجنڈے کی کارروائی مکمل کرنے پر اصرار کیا۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نےایوان کو تباہ کردیا۔

سینیٹر مشتاق احمد احمد ڈائس سامنے آکر احتجاج کیا تو ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی گئی۔ کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں