ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

نئی کمیٹی کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

نئی کمیٹی کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

نئے چیف سلیکٹر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی اسکواڈ منتخب کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔

قبل ازیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں تھیں جبکہ فاسٹ بولر کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا۔
Load Next Story