ورلڈکپ سیمی فائنل ریزرو ڈے کب اور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے

سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان ہوگیا


ویب ڈیسک November 14, 2023
سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان ہوگیا (فوٹو: کرک انفو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے اگر مقررہ دن میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔
ریزرو ڈے کا اصول کب فعال ہوتا ہے؟

ریزرو ڈے کو فعال کرنے سے پہلے امپائرز میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے پر غور کریں گے، جس میں مقابلے کو کم از کم 20 اوورز فی سائیڈ تک کم کرنا شامل ہے۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو امپائرز ریزرو ڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

ریزرو ڈے کیسے کام کرتا ہے؟

بارش نے کھیل کو کب روکا اس پر منحصر دو منظرنامے ہیں۔

مثال 1: کھیل 50 اوورز فی سائیڈ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس میں کھیل متاثر کردیتی ہے تو مقابلہ 46 اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا جائے گا تاہم بعدازاں بارش دوبارہ کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو کھیل ایک دن کیلئے روک دیا جائے گا اور دونوں ٹیمیں اگلے روز 50 اوورز فی سائیڈ میچ کھیل سکیں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ٹکٹس بلیک میں فروخت، قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی

مثال 2: میچ 50 اوورز فی سائیڈ سے شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس دوران کھیل روکا دیتی ہے تو دونوں کے درمیان میچ 46 اوورز تک محدود کردیا جائے گا تاہم بارش 2 گیندوں کے بعد دوبارہ آتی ہے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر بھی 46 اوورز پر سائیڈ ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل بدھ کے روز میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کے روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں