عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیب عدالت کے جج محمد بشیر خان تھوڑی دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔


ویب ڈیسک November 14, 2023
نیب عدالت کے جج محمد بشیر خان تھوڑی دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

احتساب عدالت نے نیب کی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین روپے القادر یونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب جج بشیر خان نے سماعت کی۔

نیب تفتیشی ٹیم نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیے۔

چییرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے 190 ملین کیس میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وہ تھوڑی دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |