محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین نام پیش کردیے

سابق فاسٹ بولر نے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتانوں کی تجویز دی ہے


ویب ڈیسک November 14, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین نام پیش کردیے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے الگ الگ نام پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی20 کپتان کے لیے موزوں امیدوار ہیں جبکہ ون ڈے کیلئے اگر آپ کپتان بدلنا چاہتے ہیں تو شان مسعود ایک بہت اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔

محمد عامر نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: کامران اکمل کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی نوجوان کو ٹیسٹ کپتانی کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں تو سرفراز کے پاس کرکٹ میں ابھی 2 سال باقی ہیں اس لیے انہیں کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ کسی نوجوان کو انکا نائب مقرر کریں تاکہ وہ ان کے تجربے سے سیکھ سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کپتان بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا ہے جس کیلئے انہوں نے رمیز راجا سمیت اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بابراعظم کے قریبی دوستوں نے انہیں تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل سے پہلے ہی باہر ہوگیا اور قومی ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان کے خلاف شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

واضح رہے کہ رمیز راجا کے دور میں ہی بابراعظم کو سرفراز احمد سے کپتانی چھین کر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں