ورلڈ کپ بھارت اور نیوزی لینڈ میں کس کا پلڑا بھاری

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل دونوں ٹیموں کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا

ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کے بعد ویرات کوہلی کیوی کپتان کین ولیمسن سے مصافحہ کررہے ہیں (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کل بدھ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

ماضی کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک 10 بار مد مقابل آئی ہیں۔ ان 10 میچوں میں سے 4 میں بھارت اور 5 میچز میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

بھارت اب تک کسی بھی آئی سی سی ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے تاہم اس بار ہندوستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مضبوط فیورٹ کے طور پر جائے گا۔

مزید پڑھیں: ریزرو ڈے پر بھی سیمی فائنل بے نتیجہ رہا تو فائنل میں کون جائے گا؟


ہوم گراونڈ پر ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم اب تک ناقابل تسخیر ہے۔ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں بھارت نے اپنے تمام 9 میچز جیت کر دھاک بٹھا دی ہے۔

بھار نے رواں ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف بھارت نے 48 ویں اوور میں بنالیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ریزرو ڈے کب اور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھی مدمقابل آئی تھیں جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں کیویز کے 239 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 49.3 اوورز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
Load Next Story