شادی کے بعد کی کامیاب زندگی روبینہ اشرف نے آسان فارمولا بتادیا

اگر ان دس برسوں میں اچھی سرمایہ کاری کی جائے تو پھر اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے، فنکارہ


ویب ڈیسک November 14, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان شوبز کی معروف فنکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شادی کے ابتدائی دس برس خواتین کے لئے سرمایہ کاری کے سال ہوتے ہیں۔

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر، سسرال، میاں اور بچے عورت کے چار کام ہیں جنہیں اچھے طریقے سے کرنا چاہئے۔



انہوں نے کہا کہ میں ہر لڑکی سے کہتی ہوں کہ شادی کے دس سال انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے جو سننے میں بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن گزارنے میں زیادہ نہیں ہیں۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ان دس برسوں میں اچھی سرمایہ کاری کی جائے تو پھر اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں